دنیا بھر میں کورونا کے دولاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ،24لاکھ 25ہزار سے زائد ہلاکتیں

0 4

نیویارک(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 22 لاکھ 61ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 85 ہزار364 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ87 لاکھ 86 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 19 لاکھ 89 ہزار سے

زائد زیر علاج ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 12 ہزار590 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 88 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی

تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 498 اور ایک کروڑ 10لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار276 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں

۔روس میں 41 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 83 ہزار 630 ہے۔برطانیہ میں 41 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار 757 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 36 لاکھ9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 84 ہزار 613جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 31 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار636 اموات ہوئی ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.