کورونا سے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی اموات دلخراش معاملہ ہے، جوبائیڈن

مرنے والوں کی یاد میں وائٹ ہائوس میں تقریب،نائب صدرکی بھی شرکت،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

0 8

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ کورونا سے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی اموات دلخراش معاملہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قوم سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ قوم متحدہ رہے اور ماسک کا استعمال کرے، انہوں نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی بھی اپیل کی، وائٹ ہائوس میں ہونے والی تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور خاتونِ اول نے بھی شرکت کی۔انہوں نے سر جھکا کر مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی، موم بتیاں روشن کی گئیں اور امریکی پرچم سرنگوں رہا۔ مہلک وائرس سے مجموعی طور پر امریکا میں 5 لاکھ 12 ہزار 590 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.