منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں، اعجاز احمد شاہ

منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،اعجاز احمد شاہ کی ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف روالپنڈی کے دورے کے موقع پر گفتگو

0 5

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں۔منگل کو وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف روالپنڈی اور ریہہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہاکہ نوجوان نسل میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگہی بے حد ضروری ہے- وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں اپنے آنیوالی نسلوں کے لیے منشیات سے پاک اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کو یقینی بناناہے- انہوںنے ہدایت کی کہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے زیر علاج افراد فوری طور پر بہتری کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.