خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کیس کی سماعت غیر کارروائی کے ملتوی

خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کیس کی سماعت غیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی

0 249

خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کیس کی سماعت غیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (ڈیلی صحافت کوئٹہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیگی رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کیس کی سماعت غیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی تاہم لیگی ایم این اے کرونا کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوئے،

درخواست گزار رانا تنویر کے وکیل محسن شاہنواز رانجھا بھی کرونا کا شکار ہوئے جس کے بعد محسن شاہنواز رانجھا کے معاون وکیل استدعا پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ۔ معاو ن وکیل نے استدعا کی کہ عدالت دوہفتوں کے لیے سماعت ملتوی کردے،

عدالت نے محسن شاہ نواز رانجھا کو پارلیمنٹ میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے ۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی رانا تنویر نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کیخلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.