ہم دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں، شہباز گل

اپوزیشن دھاندلی کا کہتی ہے، عمران خان تو آیا ہی دھاندلی ختم کرنے ہے، معاون خصوصی

0 8

ہم دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں، شہباز گل

اسلام آباد (ڈیلی صحافت کوئٹہ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے اپوزیشن کے دوبارہ الیکشن کروانے کے مطالبے پر کہا کہ ڈسکہ والا الیکشن ہم جیت گئے ہیں، ڈسکہ الیکشن دوبارہ کرانے کی بات عجیب ہے، ہم ہمیشہ ہر عدالت اور ہر محکمہ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

اپوزیشن کا کام ہے رونا، عمران خان کا کام ہے ان کا اصل چہرہ دکھانا۔

شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سے متعلق کہا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہیں، رات کے ایک بجے تک تو کہتے تھے جیت رہے ہیں، احسن اقبال آر او کے دفتر میں ہی بیٹھے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے رونا، عمران خان کا کام ہے ان کا اصل چہرہ دکھانا۔

انہوں نے کہا کہ ایک نسل نے پاکستان کو بنایا اور ایک نے کھایا، اپوزیشن دھاندلی کا کہتی ہے، عمران خان تو آیا ہی دھاندلی ختم کرنے ہے۔شہباز گل نے کہا کہ کچھ لوگ تو فخر سے کہتے ہیں ہم نے ووٹ خریدے، ہماری پارٹی میں پیسے لینے والوں کو سزا دی گئی، پچھلے دور میں ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال کی جاتی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.