ژوب : بی اینڈ ار ایکسین چوروں کا بادشاہ نکلا حالیہ ٹینڈرز میں حقدار ٹھیکیداروں کو دئیے گئے: کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ میں آپ لوڈنگ کے بعد کام دوسرے من پسند ٹھیکیداروں کو دئیے گئے

0 6

ژوب : بی اینڈ ار ایکسین چوروں کا بادشاہ نکلا حالیہ ٹینڈرز میں حقدار ٹھیکیداروں کو دئیے گئے: کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

ژوب (ڈیلی صحافت کوئٹہ،ویب ڈیسک ) بی اینڈ ار ایکسین کے خلاف کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی علامتی بھوک ہڑتال دوسرے روز میں داخل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین محمد زاہد عرف ممو لالا شیخ محمود امان اللہ مندوخیل ودیگر نے ہڑتالی کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی اینڈ ار ایکسین چوروں کا بادشاہ نکلا حالیہ ٹینڈرز میں حقدار ٹھیکیداروں کو دئیے گئے کام کوئٹہ میں آپ لوڈنگ کے بعد کام دوسرے من پسند ٹھیکیداروں کو دئیے گئے

بی اینڈ ار ایکسین نے کمیشن اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے

انہوں نے کہا کہ بی اینڈ ار ایکسین نے کمیشن اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جس میں دفتری عملہ بھی ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ پیپرا رول میں دو فیصد ہے جبکہ یہاں پانچ فیصد لیا جارہا ہے جو پیپرا رول کی خلاف ورزی ہے بی اینڈ ار افس میں سیاسی مداخلت سے کرپشن کمیشن میں اضافہ ہوا ہے اور حق دار ٹھیکیداروں کی حق تلفی ہورہی ہے

انہوں نے کہا کہ بی اینڈ ار ایکسین اور دفتری عملہ ظفر اور جمال ملوک کے ٹرانسفر تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا ٹھیکدار سالانہ لاکھوں روپے انجنئیرنگ کی مد ٹیکس جمع کررہے ہیں جبکہ ٹینڈرز میں حقدار ٹھیکیداروں کی حق تلفی حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر بی اینڈ ار اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرکے بی اینڈ ار ایکسین اور دفتری عملہ کو فوری طور پر ژوب سے ٹرانسفر کیا جائے اور کام حقدار ٹھیکیداروں کو دیا جائے بصورت ژوب کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.