لیبریونین کیسکو اور آفیسرز یونین کیسکو کے زیراہتمام واپڈا دفتر میں احتجاجی مظاہرہ

0 3

ژوب (ویب ڈیسک ) لیبریونین کیسکو اور آفیسرز یونین کیسکو کے زیراہتمام واپڈا دفتر میں احتجاجی مظاہر ہوا مظاہرین کے شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے لیبریونین ژوب کے چئیرمین عبدالباسط اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ کیسکوایکسئین صادق علی بگٹی اور لائن سپرنٹنڈنٹ نزیرقریشی پر ژوب عدالت میں وکلاء کی جانب سے حملہ ہوا

ہم اس ناروا عمل کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور پورے ژوب شہر کے بجلی بند کرنے کااعلان کیاہے انہونے کہاکہ ہمارااحتجاج پورے شہر بجلی کی بندش اس وقت تک ہوگی

جب تک کیسکو آفیسران پر حملے کی تحقیقات آور وکلاء کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تب تک احتجاج جاری رہیگا انہونے کہاکہ ہمارے آفیسران معزز عدالت میں بجلی کے شیڈول کے حوالے سے معززجج سے ملنے کیلیے گئے

دو دفعہ عدالت میں پیش بھی ہوئےلیکین وہاں چند وکلاء نےہمارے افیسروں پر حملہ آور ہوکر ہمارے آفیسران کو ذدکوب کیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کیسکو آفیسران پر حملے کی سختی سے نوٹس لیں اور وکلاء کو گرفتارکر کے سخت ترین سزا دی جائے بصورت احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.