
موجودہ حکومت نے وفاقی سطح پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا،مہنگائی سے غریب کی قوت خرید نہیں رہی۔ مولاناعبدالغفور حیدری
موجودہ حکومت نے وفاقی سطح پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا،مہنگائی سے غریب کی قوت خرید نہیں رہی۔ مولاناعبدالغفور حیدری
لاڑکانہ (ویب ڈیسک) جنہوں کے ممبر بکتے ہیں ان کو خطرہ ہوتا ہے اور موجودہ حکومت نے وفاقی سطح پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، ملک میں بڑہتی مہنگائی سے غریب کی قوت خرید نہیں رہی۔ مولاناعبدالغفور حیدرییہ بات انہوں نے جیکب آباد میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر اے جی انصاری کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی، ان کا کہنا تھا
کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کو بدترین دھاندلی قرار دیتے ہیں اور جمعیت علماء اسلام نے پورے ملک میں مارچ کیا مجموعی طور پر پی ڈی ایم کی پوزیشن بہتر ہے اور ہماری صفوں میں ضمیر فروش نہیں ہیں
جو ووٹ لیکر پارلیمنٹ میں پہنچنے والے اپنے حلقے کے لوگوں کا سودا کر کے خود کو رسوا کرتے ہیں ،موجودہ حکومت میں ضمیر فروش، کرپٹ اور خانہ بدوش اکٹھے کیے ہوئے ہیں ، موجودہ حکومت نے وفاقی سطح پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا
وزیر اعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ 50 ہزار گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن نوکریاں اور گھر دینا تو درکنار حکومت نے لوگوں کے گھروں کو بلڈوز کر کے عوام کو بے روزگار اور بے گھر کردیا ہے . ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم نے جلسے روک کر لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ملک میں بڑہتی ہوئی مہنگائی سے غریب کی قوت خرید نہیں رہی جس سے عوام دہرے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں۔