عمران نے ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے، راشد محمود

0 2

عمران نے ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے، راشد محمود

لاڑکانہ (ویب ڈیسک ) جیکب آباد کے گاؤں پیر شاخ میں جے یو آئی کا مہنگائی مارچ اور دستیار فضیلت کانفرنس منعقد،تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سند ھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ عمران نے ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی مارچ اور جیکب آباد کے گاؤں پیر شاخ میں دستار فضیلت اور ختم بخاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے مہنگائی نے موت کے منہ میں دے دیا ہے موجودہ حکومت میں برصغیر کی تاریخ میں ریکارڈ قرضے لیے ہیں آئے روز مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اب مہانگا ترین نیا پاکستان بن گیا

جس سے عوام کا سکون چھینا گیا.اشیائے ضرورت میں قیمتون میں آئے روز اضافوں، بجلی اور پیٹرولیم میں بڑہتی قیمتوں کے جھٹکے سہتی ڈپریشن زدہ عوام کی امیدیں مایوسی میں تبدیل ہوچکی ہیں. ملک میں 70 فیصد عوام روز کمانے اور کھانے والے روزگار سے محروم ہو چکی ہے

اب انکروچمینٹ کے نام عوام کے مکان اور دوکان مسمار کرکے انکا جینا جنجال کردیا ہے انہوں نے کہا عوام کے جگہوں کو ریگولرائز کیا جائے ورنہ انکو مسمار کرنے سے قبل کورٹ کے احکامات کے تحت متبادل انتظامات فراہم کئے جائیں. انہوں نے مزید کہا

کہ سندہ کی وحدت پر وار کسی صورت میں قبول نہیں اس سے قبل سینیٹر مولانا فیض محمد، جے یو آئی کے مرکزی سالار عبدالرزاق عابد لاکھو،ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،مفتی عبدالشکور کھوسہ،مولانا محمد صلاح ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس سے قبل باگڑ لاڑو سے مھانگائی مارچ نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.