لاڑکانہ شہر کے قریب تھانہ بقاپور کی حدود اوٹھا چوک پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹرسائیکل میں ٹکر

0 8

لاڑکانہ شہر کے قریب تھانہ بقاپور کی حدود اوٹھا چوک پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹرسائیکل میں ٹکر

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) لاڑکانہ شہر کے قریب تھانہ بقاپور کی حدود اوٹھا چوک پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں تحصیل وارہ کے گاؤں شفیع محمد کا رہائشی 50 سالہ ضعیف شخص عطا محمد چھٹو اور ان کے چچا زاد بھائی بہادر چھٹو شدید زخمی ہوئے،

 

اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ٹرالر تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاکپ کرنے کے بعد زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے عطا محمد چھٹو جان بحق ہوگئے

 

جبکہ زخمی کو طبی امداد دی گئی، اس موقع پر زخمی بہادر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چچا زاد بھائی کے ہمراہ گمبٹ کام کے سلسلے میں جارہے تھے کہ اوٹھا چوک پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوئے، دوسری جانب ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثاﺀ کے حوالے کردی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.