حکمران ملا مدرسہ اور طالب کے حوالے سے منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں:مولانا حافظ حمداللہ

دنیاکی نظروں میں مولوی اور طالب کو دہشت گرد پیش کرنے والے آج مدارس کے ہمدرد بن کر انکے سینے میں چھرا گونپنے کی کوشش کررہے ہیں

0 4

حکمران ملا مدرسہ اور طالب کے حوالے سے منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں:مولانا حافظ حمداللہ

(ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک )

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما و پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمران ملا مدرسہ اور طالب کے حوالے سے منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں کل دہشت گرد اور انتہا پسند سمجھنے والے طلباء آج سیاسی جدوجہد کے میدان میں معصوم کیسے ٹہرے عصری اداروں میں پڑھنے والے طلبا کی طرح دینی مدارس کے طلباء کو بھی سیاسی میدان میں جدوجہد کا حق حاصل ہے انکے اس آئینی حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے

دنیاکی نظروں میں مولوی اور طالب کو دہشت گرد پیش کرنے والے آج مدارس کے ہمدرد بن کر انکے سینے میں چھرا گونپنے کی کوشش کررہے ہیں

ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ کنزالعلوم یارو پشین میں منعقدہ سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کہی جلسہ سے جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا نظرمحمد حقانی اور دیگر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ دنیاکی نظروں میں مولوی اور طالب کو دہشت گرد پیش کرنے والے آج مدارس کے ہمدرد بن کر انکے سینے میں چھرا گونپنے کی کوشش کررہے ہیں

وفاق المدارس کے مقابلے میں دوسرے وفاق کی منظوری مدارس کو دست و گریبان کرنے کی سازش ہے مدارس کے منتظمین اور علماءکرام انکی اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اور اس میں پڑھنے پڑھانے والے ملک و قوم کے محسن ہیں ملک کے نظریاتی سرحدات کا تحفظ انہیں مدارس کے بدولت قائم و دائم ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.