ڈیرہ بگٹی میں چار گیس فلیڈ ہونے کے باوجود بھی گیس سے محروم ہے: قربان بگٹی

بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

0 210

ڈیرہ بگٹی میں چار گیس فلیڈ ہونے کے باوجود بھی گیس سے محروم ہے: قربان بگٹی

ڈيرہ بگٹی ( نامہ نگار شہباز بگٹی،صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکٹیریٹ میر قربان بگٹی کی سربرائی میں ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بد حالی ، بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی عدل خان کالونی سے تحصیل بازار الله والی چوک تک نکالی گئی اس دوران قربان بگٹی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ حکومت کی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے مہنگائی روز با روز بڑتی جارہی ہے

حکومت میں صرف چینی اور آٹا معافیاں کا راج ہے

غربت ختم کرنے کہ دعوے کرنے کے بجائے نیازی حکومت نے غربت بڑائی جس کی وجہ سے آج غریب خودکشی کرنے پر مجبور ہوئے نیازی حکومت میں صرف چینی اور آٹا معافیاں کا راج ہے مزید قربان بگٹی کا کہنا تھا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں چار گیس فلیڈ ہونے کے باوجود بھی گیس سے محروم ہے نہ ڈیرہ بگٹی میں گیس ہے نہ پانی ہے نہ بجلی اور بےروزگاری بھی حد سے زیادہ ہے اور صوبائی حکومت سے اپیل کرتا ہوں سی ٹی ایس پی ڈیرہ بگٹی اساتذہ کا اپرول جارہی کیا جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.