چاغی شہر میں مرغی کےگوشت کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کو مشکلات

مرغی فروش دکانوں کے اندر مرغی زبع کرتے ہیں

0 8

چاغی شہر میں مرغی کےگوشت کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کو مشکلات

چاغی  (نامہ نگار،ڈیلی صحافت کوئٹہ  )  چاغی شہر میں مرغی کے  گوشت  کی قیمت  آسمان میں پہنچ گئی گوشت  کے اچانک قیمت میں اضافے سے  چاغی کے عوام سخت پریشان پولٹری فارم کے دکانوں میں صفائی کا فقدان  تفصیلات کےمطابق چاغی شہر میں چاغی شہر میں مرغی کے  گوشت  کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے  منافع خور پولٹری فارم والے چاغی کے  عوام کو سرعام لوٹ رہے ہے مرغی  کےگوشت کی قیمتوں میں اضافے  سے  عوام سخت پریشان  ہے

مرغی فروش دکانوں کے اندر مرغی زبع کرتے ہیں

چاغی بازار میں  ہر پولٹری فارم والوں  نے اپنی من مانی نرخ نامہ مقرر کر رکھی ہوئی  ہے چاغی بازار میں  مرغی کے گوشت 430 روپے  تک  فروخت ہورہا ہے مرغی فروش دکانوں کے اندر مرغی زبع کرتے ہیں جس کے وجہ بدبو تعفن عوام سخت پریشان ہے

  مرغی فروش دکانداروں   کے من مانی قیمتوں کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں   عوامی حلقوں نےڈی سی چاغی آغا شیر زمان  ، اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی  اور تحصیلدار چاغی جاوید آحمد کرد  سے اپیل کی ہے کہ چاغی میں  پولٹری فارم والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کریں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی لائیں اور دکانداروں کوصفائی کا پابند کیا جائیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.