آل پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی کی جانب سے پریس کلب ہرنائی کے سامنے احتجاجی دھرنا

اعلٰی حکام سے خزانہ آفس ہرنائی کے رویے اور خزانہ آفس ہرنائی میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کے زیر التوا کاموں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

0 4

آل پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی کی جانب سے پریس کلب ہرنائی کے سامنے احتجاجی دھرنا

ہرنائی نامہ نگار،ویب ڈیسک )ہرنائی آل پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی کی جانب سے پریس کلب ہرنائی کے سامنے احتجاجی دھرنا۔ اعلٰی حکام سے خزانہ آفس ہرنائی کے رویے اور خزانہ آفس ہرنائی میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کے زیر التوا کاموں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں دھرنا روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا عزم پیرا میڈیکل سٹاف کا دھرنا پریس کلب ہرنائی کے سامنے جاری ہے۔ جس کی قیادت پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن ہرنائی کے ضلعی صدر ودود ترین کر رہے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر پیرا میڈیکس ضلع ہرنائی کی تمام قیادت بھی موجود ہیں۔

ملازمین کے ساتھ انتہائی خراب ہے۔ پیرا میڈیکس ملازمین کے دفتری کام عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہے

دھرنا صبح دس بجے شروع ہوا ہے۔ جو دن کے دو بجے تک جاری رہے گا۔ دھرنے کے شرکا کا مطالبہ ہے۔ کہ خزانہ آفس ہرنائی کے آفیسران کا رویہ پیرا میڈیکس ہرنائی کے ملازمین کے ساتھ انتہائی خراب ہے۔ پیرا میڈیکس ملازمین کے دفتری کام عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہے۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے۔ کہ آئے روز ہمارے کاموں میں رکاوٹیں ڈالے جا رہے ہیں۔ آئے روز سٹاف سے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ خزانہ آفس میں بغیر رقم کے کوئی کام نہیں کیا جاتا ہے۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے۔ کہ جب تک ان کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔ تب تک ان کا یہ دھرنا روزانہ کی بنیاد پر پریس کلب کے سامنے جاری رہے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.