فیس بک پر لڑکی بن کر مردوں کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
سکھر(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ سندھ نے مردوں کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے آپریشن سائبر اسٹروم کے تسلسل میں مردوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف ا?ئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کے مطابق سکھر کی ٹیم نے کارروائی کی جس کے دوران لال گل ولد محمد بخش مہر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم متعدد متاثرین کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کے ساتھ شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہا تھا۔ ملزم لڑکی کی جعلی آئی ڈی کے ذریعے فیس بک پر مردوں سے
دوستی کرتا تھا اور انہیں ویڈیو کال پر ا?مادہ کر کے ریکارڈنگ کرتا پھر تعلقات بنانے کی پیش کش کرتا اور ویڈیو و تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے پیسے مانگتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے گھوٹکی کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد افراد کی ویڈیو اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے لیے 20 سے تیس ہزار روپے مانگتا اور رقم نہ دینے کی صورت میں تصاویر و ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کردیتا تھا۔