اسلام آباد ہائیکور ٹ نے ایک اہم فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے کی پٹیشن پر پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل کومعاونت کے لیے آج بروز جمعرات کے لیے نوٹس جاری کردیا۔گذشتہ روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی پٹیشن پر سماعت کے دوران پٹیشنر رضوان قاضی ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی اور کاشف حسین شاہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اس موقع
پر سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر، پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری جمیل مرزا، طارق عثمانی، نائب صدر فرحت فاطمہ، صدر آر آئی یو جے شکیل احمد، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر۔ڈاکٹر فرقان راو¿۔ضغیم نقوی اور دیگر عدالت پیش ہوئے پٹیشنر کے وکیل عادل عزیز قاضی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 17 فروری کو سینیٹ کا اجلاس ختم ہوا 18 فروری کو قومی اسمبلی کا شیڈیول تھا،اجلاس کو اس لئے ختم کیا گیا کہ آرڈیننس لایا جا سکے،
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ پیکا کی کس سیکشن میں آرڈیننس سے ترمیم کی گئی ہے ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی نے کہاکہ ایک ترمیم کے علاوہ نئی سیکشن بھی شامل کی گئی ہے