واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان،ایک اور نیا فیچر اپ ڈیٹ کردیا گیا

0 361

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ کے ایپلیکیشن کی سیٹنگز میں سرچ بار متعارف کروایا ہے، یہ فیچر صارفین کو ایپ سیٹنگز کے ذریعے آسانی سے اپنی متعلقہ سیٹنگ ڈھونڈنے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے آئی او ایس صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور نیا فیچر پیش کردیا جس سے اب ایپلی کیشن کا استعمال مزید آسان ہوگیا ہے۔

اس سے قبل صارفین اسکرول کرکے اپنی مطلوبہ سیٹنگ ڈھونڈا کرتے تھے، اس سے صارفین کا وقت بھی بچے گا۔

 

مثال کے طور پر اب سیٹنگ میں موجود سرچ بار کی مدد سے آپ تصاور، ویڈیوز سمیت دیگر آپشنز باآسانی سرچ کرسکیں گے۔

اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھئ شیئر کیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس کے اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو آنے والے کچھ دنوں میں تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ امید ہے کہ اس فیچر کو جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.