والدین کو چا ئیے کہ وہ پانچ سال کم بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ‘ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر
مردان ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر نے کہا ہے کہ والدین کو چا ئیے کہ وہ اپنے پانچ سال کم بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو چلڈرن ہسپتا ل مردان میں بچوں کوپو لیو کے قطرے پلانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ،اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر باسط سلیم،پروفیسر ڈاکٹر محمد فاضل،ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر اختر علی،ڈاکٹر عمران علی،ڈاکٹر علی اصغر،ڈاکٹر شمائلہ،ڈاکٹر رابیل،مہر،زوار حسین اور بخت زمان بھی مو جود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ مہم کے دوران کل4لاکھ 17ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں رضاکار اور پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پو لیو کا وائرس بہت خطرناک ہے جس کا علاج ناممکن ہے انہوں نے مردان کی عوام سے اپیل کی کہ وہ پو لیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کر یں اور اپنے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئیں۔