کوئٹہ صوبائی وزیر پبلک انجینئرنگ /واسا نور محمد دمڑ نے یوم پاکستان کے حوالے سے
کوئٹہ صوبائی وزیر پبلک انجینئرنگ /واسا نور محمد دمڑ نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میںکہاکہ تاریخ نے بانی پاکستان کی دوراندیشی کو درٍست ثابت کیا ہے اور حال میں سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح اور انکے رفقاء کا پاکستان بنانے کا فیصلہ درست تھا انہوں نے مزید کہاکہ مملکت خداداداللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے خاص انعام اور نعمت ہے ۔جو ہمارے بہادر اور دور اندیش اکابرین کے جرا ت وعزم محکم قربانیوں کی بدولت وجود میں آیا کشمیر اور گجرات کے مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے وہ یہ ثابت کرتا ہے قائد اعظم انکے رفقاء اور ہمارے اکابرین کا پاکستان بنانے کا مطالبہ تا ریخی دوراندیشی کی لازوال مثال ہے آزادی کی قدر آزادی کی جنگ لڑنے والے اقوام سے زیادہ بہترکوئی نہیں جان سکتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن تاقیامت قائم رہنے کیلئے وجود میں آیا تھا اس پر میلی نظر رکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائے گی انہوں نے مزید کہاکہ 23مارچ یوم تجدید عہدہے یہ مملکت کروڑمسلمانوں کی امیدور ک مرکز ہے جسکا دفاع کرنے جانتے ہیں۔