ملک کے دیگرشہروں کی طرح چمن میں بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایاگیا
چمن یوم پاکستان ملک کے دیگرشہروں کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی شایان شان طریقے سے منایاگیاجس کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب ایف سی ہیڈکوارٹر پڑانگان میں ایف سی اسکول وکالج کے زیراہتمام ہوا جس کے مہمان خصوصی ایف سی سکاؤٹس چمن کے کرنل خرم تھے اور ان کے ساتھ ساتھ ونگ کرنل سلیمان ،ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی ،ڈی پی او عطاء اللہ شاہ اور قبائلی رہنماؤں حاجی عبدالشکور خان اچکزئی ، حاجی خدائے میرخان اچکزئی ،حاجی فیض اللہ خان نورزئی ، حاجی نصیر احمدباچاخان ،ملک عبدالخالق ،حافظ ولی خان منصور ،چیمبرآف کامرس چمن کے صدر عمران خان کاکڑ احمدخیل حاجی محمدعیسیٰ خان اچکزئی ،اوردیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چمن سکاؤٹس کرنل خرم نے کہاکہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہوئی جس میں ہمارے بڑوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اس ملک کیلئے انہوں نے سب کچھ قربان کیا یوم پاکستان ہمیں عہد تجدید کی یاد دلاتی ہیں جب قرار پاکستان پیش ہوا تو اس وقت کسی کے تصور میں نہیں تھا کہ مسلمان دنیا کیلئے ایک طاقتور ملک خطے میں وجود میں آئے گا آج الحمد اللہ ہمارے اکابرین کی قربانیاں ضائع نہیں ہوئی اور ہمیں ایک آزاد ایٹمی طاقت ملک میں سانس لے رہے ہیں تقریب میں مقررین نے مزیدکہاکہ پاکستان کو آزاد کرانے میں ہمارے بڑوں نے اپنا سب کچھ قربان کیا اور بے سر وسامانی کی کیفیت میں یہاں آئے اور اپنا سب کچھ قربان کیا اور ایک آزاد اسلامی ملک کا خواب دیکھا گیاتھا جو پاکستان کی صورت میں تعبیر ملی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے کہاکہ پاکستان کی دفاع کرناہم سب کی ذمہ داری ہیں اور اندرونی وبیرونی دشمن سے ہمارے سیکورٹی ادارے وفورسز صف آراء ہے جس کے بدولت ہمارے علاقوں میں امن قائم ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شکور خان غیبزئی ،ملک عبدالخالق اوردیگرنے کہاکہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی امن وامان کی صورتحال کو بہتر اندازمیں کنٹرول کررہے ہیں جبکہ ہمارے چند ورغلائے ہوئے نوجوان دوسروں کی آلہ کار بننے کی بجائے اپنے ملک کی ترقی میں قومی اداروں کاساتھ دیں پاکستان بیرونی دنیا کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے مگر انشاء اللہ پاکستان پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے ۔ تقریب میں پاک فوج کی جانب سے طالبعلموں کیلئے اسلحہ کا اسٹال لگایاگیاتھا جس میں اسکولوں کے طلباء نے دلچسپی لی اوراسلحہ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی ۔
[…] آباد (ویب ڈیسک)یوم پاکستان پریڈ میں وزیر اعظم عمران خان کرونا میں مبتلا ہونے کے […]