کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں

0 226

کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتیوں کی کمی نہیں گلیڈئیٹر کی فتح نے اہل بلوچستان کے دل خوش کر دیاگلیڈئیٹر کی ہر فتح کی خوشی بلوچستان کے ہر علاقے میں منائی جاتی رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولو گرائونڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ ‘ صوبائی وزراء ‘اراکین اسمبلی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے اونر ندیم عمر کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا کہ خوشی ہے کہ ٹیم نے پی ایس ایل 4 کی ٹرافی جیتی تمام کھلاڑیوں کا بے حد مشکور ہوں صوبے کے نوجوانوں میں ہنر کی کمی نہیں شہر کی عوام اپنے کھلاڑیوں سے ملنے کے لیے بے تاب تھی گلیڈئیٹر کی فتح نے اہل بلوچستان کے دل خوش کر دیئے بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتیوں کی کمی نہیں گلیڈئیٹر کی ہر فتح کی خوشی بلوچستان کے ہر علاقے میں منائی جاتی رہی وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ٹیم کے لیے 11 ملین روپے دینے کا بھی اعلان کیا ندیم عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر کوئٹہ والوں کا بے حد شکر گزار ہوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے گی اکیڈمی سے نکلنے والے کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں جگہ دی جائے گی تقریب کے اختتام پر آتشباشی بھی کی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.