کوئٹہ +اندرون بلوچستان ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی 79 یو م پا کستان ملی جوش و جذبے سے منا یا گیا
کوئٹہ +اندرون بلوچستان ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی 79 یو م پا کستان ملی جوش و جذبے سے منا یا گیا صوبا ئی دارلحکومت کو ئٹہ میں دن کا آغاز اکیس تو پوں کی سلا می ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائوں سے ہوا بلکہ صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ سمیت تما م ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ،مختلف شہروں اوردیہا توں میں یوم پا کستان کی منا سبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا تقاریب کے شرکا ء کے مہما نان خصوصی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کہ 23مارچ کا دن بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے ، قراردادپاکستان نے مسلمانوں کو نئی سمت اورسوچ دی اور تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا یہ دن ہمیں بحیثیت پاکستانی قوم ، برصغیر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے غیر متزلزل عزم ناقابل تسخیر سوچ و فکر اور لا فانی عقیدے کی یاد دلاتا محسوس ہو تا ہے جو ان کی جدوجہد آزادی کا خا صہ تھا۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے تما م ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ،مختلف شہروں ، دیہا توں میں یو م پا کستان کے حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ پشین میں ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام تاج لالا فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقدہ پشین سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں پرچم کشائی کرنے کے بعد شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ اسکاؤٹس کرنل تیمور بیگ ، کرنل امان اللہ مینگل، ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی ،کرنل عبدالصمد خان ،میجر فہد ،کیپٹن جہانزیب ،رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین ،اراکین صوبائی اسمبلی سید فضل آغا حاجی اصغر ترین اور عبدالواحد صدیقی ،سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طارق الہیٰ مستوئی، اسسٹنٹ کمشنر سیدہ ندا کاظمی ،صدر نیشنل پریس کلب سمیع ترین، خطیب مرکزی جامع مسجد قاضی مولوی محمد ہمایوں، مولوی عبدالحکیم ، صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ملک حمید اللہ ترین اور سپورٹس آفیسر عطاء اللہ سمیت دیگر سیاسی سماجی اور قبائلی عمائدین شریک تھے۔بریگیڈیئر لیاقت علی نے کہا کہ 23مارچ 1940 ء برصغیر کی تاریخ کا ایک ایسا عظیم دن ہے جو تمام پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے 23مارچ کا دن پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کا ایک اہم سنگ میل ہے ہمیں اس دن پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہوگا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہیں ملک بلخصوص صوبے میں امن وامان کی قائم مثالی صورتحال میں ہمارے نوجوانوں کا کردار اہم ہے پاک دھرتی سے محبت رکھنے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں دھرتی کی ساکھ کو ہر گز نقصان نہیں پہنچانے دیں گے تحریک پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کے سفر میں نوجوانوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ غیر نصابی سرگرمیوں سے ممکن ہے ہسپتالوں کو ویران کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ میں کھیل کے میدان آبا د کرنا ہوں گے علاقے میں کھیل کے فروغ کیلئے نوجوانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ڈسٹرکٹ سے منشیات کا قلع قمع کردیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی معاشرے میں اساتذہ کا کردار اہم ہے استاد کی عزت و احترام کرنا ہوگی پشین میں طلباء و طالبات کیلئے’’ تعلیمی فیسٹیول ‘‘کا بھی جلد انعقاد کیا جائیگا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ مولوی کمال الدین نے بھی خطاب کیا ۔پشین سپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب میں کمانڈر سیکٹر نارتھ بریگیڈیئر لیاقت علی ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی ،رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین ،اراکین صوبائی اسمبلی سید فضل آغا حاجی اصغر ترین اور عبدالواحد صدیقی ،سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طارق الہیٰ مستوئی نے ونر ٹیم پاک افغان فٹ بال کلب پشین ،رنر ٹیم ینگ اسٹار فٹ بال کلب میں ٹرافیاں تقسیم کیں ،کرکٹ اور فٹ بال کے ونر ٹیموں میں موٹر سائیکلیں جبکہ تن سازی کا مظاہرہ کرنے والے ظریف خان ، میرو پہلوان ، غلام فاروق پہلوان ، ملک شوکت کاکڑ اور دیگر میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔آخر میں تاج لالا فٹ بال اسٹیڈیم ’’نعرہ تکبیر ۔ اللہ اکبر ‘‘ پاک فوج اور ایف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ گراؤنڈ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ضلع صحبت پور میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور محمد یونس سنجرانی کی زیر صدارت 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا پروگرام کے مہمان خاص صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد ٰخان کھوسہ تھے ،پروگرام میں سابق نگراں وزیر اعظم پاکستان میر ہزار خان کھوسہ ،ایف سی سبی سکائوٹ 53ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل محمد عدیل چوہدریس سابق ایم پی اے حاجی جمل خان بگٹی و دیگر تمام ضلعی افسران موجود تھے ۔پروگرام میں یوم پاکستان کے حوالے سے مخلتف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے حمد ونعت ،تقاریر ،ملی نغمے ،اور ٹیبلو ز پیش کیے اور شائقین سے داد وصول کی ۔اس موقع پروگرام پرفامنس کرنے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹ اور انہیں انعامات دیے گئے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ ،ڈپٹی کمشنر صحبت پور محمد یونس سنجرانی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ضیاء الرحمن مینگل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز ہمیں ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد ملا ہے اور ہمیں اپنے ملک کی قدر کرنی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ دشمن کسی بھی بھول میں نہ رہے کہ وہ پاکستان کا کچھ بگاڑ سکتا ہے ہمیں ہماری پاک فوج پر ناز ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ خضدار کی تحصیل وڈھ میں 23مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں وڈھ ایف سی کیمپ میں 132قلات اسکاوٹس کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میںایف سی اسکول، سردار منیر جان مینگل پبلک ہائی اسکول ،ہائی سکول وڈھ کے طلباء وطالبات نے شرکت کی یوم کے مناسبت سے تقریب میں ملی نغمہ اور ٹیبلو بلوچی رقص کی پیش کیا گیاایف سی پبلک اسکول کے ہندو برادری کے اسٹوڈنٹس نے بلوچی رقص پیش کر کے خوب داد حاصل کی تقریب میں ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل منور حسین،اسٹنٹ کمشنر وڈھ محمداقبال کھوسہ،سابق چیئر مین وڈھ میر امام بخش مینگل معتبرین،میر الحاج نزیر مینگل ، میر محمد عبداللہ مینگل، ڈی ڈٰی او نال محمد اعظم بلوچ،محمد حسن مینگل،میر حاجی عنایت اللہ مینگل ،ٹکری علی بخش مینگل ، ٹکری سعداللہ مینگل میر حمل خان مینگل، سابقDDOوڈھ خدابخش بلوچ، سردار منیر مینگل پبلک اسکول کے پرنسپل اللہ بخش مینگل،ہائی اسکول وڈھ کے ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بلوچ، سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی وڈھ کے عوام نے شرکت کی اور یوم پاکستان کو بھر پور انداز میں منایااس تقریب سے لیفٹنٹ کرنل منور حسین اسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا وطن ہے اس کے آذادی کیلئے مسلمانوں نے پیش بہا قربانیاں دی ہے اور اس پاک وطن کو حاصل کی ہے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کی خوابوں کو خاک میں ملاکر رہیں گے اس عرض وطن اور اس میں بسنے والی قومیں اپنے آپ کو اس وطن کے ترقی کیلئے تیار کریں ملک کے اندر ہونیوالی اس دہشت گردی کو ہم سب کو ملکر ختم کرنا ہوگا انہو ں نے کہا کہ ان کی قربانیوں سے ہی اس ملک میں آزادی کے چراغ روشن ہے پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردانہ حملوں سے اس قوم کے ہمت کو پست نہیں کیا جاسکتا ہے ایک قوم بن کر ہم پاکستان کو ترقی دینگے انہوں نے کہا کہ تعلیم سے اپنی بچوں کو آراستہ کریں اگر بلوچ ہم تعلیم حاصل کرینگے تب ملک میں کوش حالی آئیگی بلوچستان کے لوگ باغیرت لوگ ہے محب وطن لوگ ہے اور محنتی لوگ ہے اگروہ ایسی محنت سے اپنے بچوں کو تعلیم کی دولت سے روشناس کرینگے تو ان کو کامیابی حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے لڑنے والی ایک سپاہی کی قربانی اور ملک کے اند رلیویز پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں ایک جیسے ہیں تقریب میں بہترین تقریر اور ٹیبلو بلوچی چاپ میں پہلی پوزیشن سردار منیر مینگل پبلک اسکول نے حاصل کی، ہائی اسکول وڈھ، ایف سی پبلک اسکول کے بچوں میں ونگ کمانڈر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اسی طرح ضلع دکی میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایف سی سکول میں 23 مارچ کا رنگا رنگ تقریب منعقد کیا گیا ، تقریب میں ایف سی سکول کے پرنسپل غوث بخش ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی دلبر خان ناصر ، قبائلی رہنما حاجی خیراللہ ناصر ، مولانا عبدالواحد لونی ، حاجی محمد ایوب ناصر سمیت علاقہ معززین طلبا و طالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے میں ہمارے آبا و اجداد کو 50 سال جدوجہد کرنا پڑی اور 1906 میں مسلم لیگ کی بنیاد رکھ کر اس جدوجہد کا آغاز کیا گیا اور بے بہا قربانیوں کے بعد پاکستان وجود میں آیا اس ملک کے خلاف پہلے روز سے ہی دشمن نے سازشیں شروع کیں لیکن پاکستانی قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے ملک کا اندرونی اور بیرونی محاذوں پر ملک دشمنوں کو ہمیشہ دندان شکن جواب دیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہر محاذ پر چوکس ہیں۔ جبکہ اسکول کے طلبا و طالبات نے موقع کی مناسبت سے ٹیبلوز پیش کئے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں یوم پاکستان 23مارچ کی مناسب سے کچلاک میں سیاسی وقبائلی عمائدین نے حاجی نصرالدین کاکڑ ،ملک عنایت اللہ کاکڑ ،ملک فاروق مہترزئی ،ملک عادل خان بازئی ،صاحبزادہ محمداشرف کاکڑ ،ڈاکٹرنذرمحمدسنزرخیل ،ملک مصطفی کاکڑ،منظوراحمدبازئی ،مفتی رحمت اورملک گل محمدکاکڑ کی قیادت میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئی ،ریلیاں مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے سملی کی مقام پر مل کرایک بڑے جلسے کی شکل اختیارکرلی ،شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23مارچ تجدیدعہدکا دن ہے ،پاکستان دنیامیں ایک ذمہ داراورایٹمی قوت کا حامل ملک ہے ،جو ناقابل تسخیرقوت ہے ،مقررین نے کہاکہ پاکستان کی دفاع اوردشمن قوتوں کی سرکوبی کے لئے ملک کے محب الوطن عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہندوستان جیسے عیار اورمکاردشمن کو دندان شکن جواب نے ثابت کردیاہے کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے ،جو دنیامیں امن کی پرچاراوربھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کے لئے ہرپلٹ فارم اپنی احساس ذمہ داری کا فریضہ اداکیاہے ،اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں قاسم خان باغ گلستان کاریز میں محمدکاظم خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر 23مارچ کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام سے ایف سی 83ونگ کے کرنل عمران ،سیاسی رہنماء کاظم خان اچکزئی ،کیپٹن ثناء اللہ ،ملک عبدالرحیم خان اچکزئی،مولوی عبدالمتین اور ڈاکٹر ذوالفقار خان نے بھی خطاب کیا ،کرنل عمران نے کہا کہ آج ہم تجدید عہد کا دن منارہے ہیں کیونکہ یہ دن ہماری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس دن لاہور میں قرارداد پاکستان پیش اور منظور کیا گیا جو ایک آزاد ملک پاکستان کی صورت میں وجود میں آیا ،آج ہم اس آزاد وطن میں زندگی بسر کررہے ہیں آزادی کی زندگی قابل فخر ہوتی ہے آزادی کی قدر ہم غلام قوموں سے معلوم کرسکتے ہیں آزاد قومیں اپنے فیصلوں میں خود مختار ہوتے ہیں آج خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے اکابرین کی جدوجہد کی بدولت ہمیں آزاد وطن پاکستان حاصل ہوا اس میں ہمارے بزرگوں اور جوانوں کی قربانیاں شامل ہے ہمیں اس کی قدر کرنا ہوگا ،کاظم خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے اسی ملک نے ہمیں پہچان دیا ہے ہم اس کا ہرمحاذاور قدم پر دفاع کرینگ ہمارے اپنے ہی اکابرین نے اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے انگریزوں کیخلاف جدوجہد کی اسی کی بدولت ہم آزاد فضاء میں جی رہے ہیں اگر وہ قربانیاں نہ دیتے اور جدوجہد نہ کرتے تو شاید ہم غلام ہوتے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک خوبصورت ملک دیا ہے جو دشمنوں کوایک آنکھ بھی قبول نہیں ہے اس لئے ہم سب نے ایک قوم بن کر دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ،دیگر مقررین نے کہا کہ آزاد اور خودمختار وطن کا دفاع ہم کرینگے ہم دشمن کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس لئے کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جراء ت نہیں رکھتا ،قبل ازیں محمد کاظم خان اچکزئی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے ،پروگرام میں قومی ترانے کیساتھ ساتھ ملی نغمے بھی پیش کئے گئے جس سے شرکاء محظوظ ہوئے ، تقریب میں بڑی تعداد میں علاقے کے سیاسی قبائلی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔دریںاثناء ملک بھر کی طرح نصیرآباد میں بھی یوم دفاع پاکستان انہتائی جوش و خروش اور جزبے کے ساتھ منایا گیا نصیرآباد عوامی تحریک کے سرپرست اعلی سردارعبدالستارشر کی قیادت میں ایک عظیم الیشان یوم پاکستان ریلی شر مارکیٹ سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز اور سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے پاکستان اور مسلح افواج زندہ آباد کے نعرے بازی کرتے ہوئی مین بازار قومی شاہراہ ڈی سی چوک کا گشت کرکے پریس کلب کے سامنے پہنچکر جلسہ منقعد کیاگیا جہاں یوم پاکستان کے تقریب سے نصیرآباد عوامی تحریک کے سرپرست اعلی چیف آف شرشوری سردار عبدالستار شر مولانا نواب دین ڈومکی سید قادر شاہ امداد حسین مری کامریڈ زاہد جاموٹ سید گل شاہ زاہد حسین شر علی نواز بھنگر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے اس ہی دن 1940 میں منٹوپارک میں قرارداد پاکستان کی منظوری ہوئی تھی اور قرارداد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزادی کی منزل کا تعین کردیا گیا تھا اس عظیم دن کے موقع پر قوم کو وطن عزیز کی ترقی۔خوشحالی سلامتی اور استحکام کے لیے عملی طور پر جہدوجہد کرکے دنیا کو بتانا ہوگا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور اپنے وطن عزیز سے بھرپور محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ منٹو پارک لاہور کی قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں عظیم قربانیوں کے نتیجے دنیا کے نقشے پرایک نئی اسلامی جموری ریاست پاکستان کا وجود عمل میں آگیا آج یوم پاکستان کا دن قوم سے یہ تقاضا کرتا ہیکہ ہم وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام کیلئے اپنی صفوں میں یکجہتی اتحاد اور اتفاق کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے مگر وطن عزیز سلامتی اور بقاء کے لیے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن عزیز کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو دشمن کو بھرپور انداز میں جواب دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ آج کے روز قوم تجدید اور عہد کرنا ہوگا کہ وہ خود کو جمہوریت قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر دینے کا عہد کرنا چاہئے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان ایمان اتحاد اور تنظیم کو اپنا نصب العین بناناہوگا۔ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے پرنس فہد اسپتال دالبندین میں مریضوں اور دالبندین پولیس تھانے میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نجیب اللہ قمبرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے مریضوں کی بیمار پرسی کی اور قیدیوں کے مسائل معلوم کیئے۔انہوں نے مریضوں اور قیدیوں کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ چاغی یوم پاکستان کی خوشی میں ان کو شریک کرکے خوشیوں میں شامل کرنا چاہتی ہے ، پاکستان ہم سب کا پیارا وطن ہے جس کی فلاح و بقا کے لیے سب کو مل کر اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول ہرنائی میں 23 مارچ کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ تھے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی محمد خان ترین ، ہیڈماسٹر مومن خان ترین کے ہمراہ پرچم کشائی کی جبکہ سکول کے طلباء نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے تقریب میں محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران ، قبائلی معتبرین ، سکول کے طلباء و اساتذہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23مارچ 1940 ء کو قائد اعظمؒ کی زیر صدارت منظور کی گئی قرارداد نے تحریک پاکستان میں نئی روح پھونک دی تھی جس سے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا انہوں نے کہاکہ 23 مارچ کو قرار داد پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے قیام کی جو بنیاد رکھی گئی تھی اس کی مناسبت سے یہ دن ہر سال ملک بھر میں جوش خروش منایا جارہا ہے تحریک پاکستان کے دوران بلوچستان کے سیاسی وقبائلی رہنماؤں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرکے مملکت خداداد پاکستان کے قیام کے لئے اور انگریزوں کی غلامی سے نجات میں جو اہم کردار ادا کیا تھا وہ قابل قدر ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم آج ایک آزاد ملک کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ 23 مارچ کے مناسبت سے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ مستقبل میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی محمد خان ترین، ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول مومن خان ترین نے بھی خطاب کیا جبکہ سکول کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے سکول کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ بھی سکول کے بچوں ٹیبلوں ، ملی نغمے ، نعت بھی پیش کئے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے 23 مارچ کے حوالے سے تقریر کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ ہیڈماسٹر مومن خان ترین نے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد خان ترین کو شلیڈ پیش کئے دریں اثناء 23 مارچ کے حوالے سے تحصیل شاہرگ و ہرنائی کے تمام سرکاری پرائیویٹ سکولوں میں تقریب کاانعقاد کیاگیا تھا ہرنائی میں اتحاد نوجوانان کی جانب سے پاکستان زندہ آبادریلی نکالی گئی اور پاکستان زندہ آباد ، پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے اختتام پزیز ہوا اسکے علاوہ گرلز ہائی سکول ہرنائی میں 23 مارچ کے حوالے سے تقریب کانعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی محمد خان ترین و دیگر آفیسران ، سکول کے اساتذہ نے شرکت کی گرلز سکول کے طلباء نے 23 مارچ کے مناسبت سے مختلف خاکے ، ملی نغمے ، تقاریر، نعت ، ٹیبلو پیش کئے تعمیر وطن پبلک ہائی سکول، الہدا پبلک ہائی سکول، تعمیر سیرت پبلک سکول میں بھی23 مارچ کے حوالے تقریبات کاانعقاد کیاگیا تھا جس میں قبائلی معتبرین ، اساتذہ ، سول سوسائٹی و کاروباری حلقوں نے شرکت کی ضلع کوہلو میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول 2019فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سپر مری اور ینگ زرکون کے درمیان ایف سی گراونڈ میں کھیلا گیا فٹ بال فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل ہمایون اسلم تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین ونگ کمانڈ کرنل محمد حماد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری،رسالدار میجر شیر محمد سمیت یوتھ فورم کے جوانوں شہریوں فٹبال شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایف سی بلوچستان کی جانب سے ملی نغموں کا بھی خصوصی اہتمام کیاگیا تھا گراونڈ کے چاروں اطراف فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا سپورٹس بورڈ کے چیئرمین چوہدری نعیم اور جنرل سیکرٹری محمد جان مری نے مہمانوں سے باری باری دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تعارف کروائی جس کے بعد سپر مری اور ینگ زرکون کے درمیان فٹ بال میچ کا آغازکردیا گیا، مقررہ وقت تک سپر مری نے ینگ زرکون کو دوکے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیاسپورٹ فیسٹیول میں کرکٹ،فٹبال،گھوڑی بال تیرکمان ،نشانہ بازی سمیت مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ ہوئے اس سپورٹ فیسٹیول میں سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لے کر مختلف کھیلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیاڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس کے آفیسر ،ڈسٹرکٹ چیرمین سمیت دیگر سپورٹ بورڈ نے فیسٹیول میں اچھے انتظامات اور خوبصورت ٹورنامنٹ کے میچ کئے ہیں بہترین کارگردگی پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں آخر میں مہمانوں نے کھلاڑیوں میں نقد رقم یونیفارم،کپ اور شیلڈ تقسیم کئے۔ضلع قلات میں بھی 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس قلات کے سبزہ زار میں کوپرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اورسی ڈی آئی ظہورساسولی کی قیادت میں پولیس اورلیویزکے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی اسکے بعدفلیگ مارچ کااہتمام کیا گیاسینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں مارچ کے شرکا ڈی سی آفس سے نکل کر قومی شاہراہ اوربازارکے مختلف روٹس پرمارچ کیا۔ شرکا نے قومی پرچم اٹھائے رکھے تھے شرکا نے پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پرڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ،شہزادہ آغا لعل جان احمدزئی،میردانش لانگو، مہردل بلوچ ،ایس ایس پی دوستین دشتی،قبائلی سربراہان ومعتبرین سردار اسداللہ شاہوانی،سردار فاضل محمد جتک ،سردار غلام حسین عمرانی ،سردار زادہ شکر خان جتک،سردار زادہ میر منیراحمد نیچاری،سردار زادہ میر سیف اللہ پندرانی،سید آغا لطیف شاہ ،سید آغا حبیب شاہ، بی اے پی کے مرکزی رہنما بی بی رئیسہ گچکی،میرگہورخان نیچاری، میر عبدالصمد عمرانی میرذبیح اللہ شاہوانی حاجی عزیز مغل میر مبارک خان محمد حسنی ماما خان محمد نیچاری سید ثنا اللہ شاہ ماسٹر عبدالمالک نیچاری و آفیسران اسسٹنٹ کمشنر قلات میرایوب مری ،اسسٹنٹ کمشنرخالق آبادزاہدلانگو،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مہراللہ رند ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میر اصغر لانگو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عزیز رند ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن امجد شہزاد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثنااللہ ثنا ،ڈی ڈی خالق آباد اومنیراحمدلانگو،ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل چیف آفیسرقلات عطااللہ بازئی،چیف آفیسر خالق آباد قاضی عاشق،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹراقبال نورزئی، ایم ایس آغاعبدالکریم خان ہسپتال ڈاکٹرعلی اکبرنیچاری،ڈیولپمنٹ آفیسر محمد علی قمبرانی،ابراہیم لانگو،پرنسپل ڈگری کالج عبدالحئی دہوار،زراعت آفیسریحیی بلوچ، خزانہ آفیسر عبدالخالق سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد ابراہیم بنگلزئی علی محمد زہری،سینئر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول پولیس لائن حاجی محمد انور بلوچ،پرنسپل ایلیمنٹری کالج غلام مصطفی بنگلزئی ہیڈماسٹر ہائی سکول چوبدار مجیب نیچاری،ماسٹرظہوراحمدلانگو،ایس ایچ او حبیب نیچاری ٹریفک سارجنٹ عبدالمجید رئیسانی،انچارج اسپیشل پیٹرولنگ حاجی نسیم شاہوانی، ہندو کمیونٹی کے ڈاکٹر ہری چند نانک چند مکھی چندسمیت اساتذہ کرام طلبا وطالبات سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ یوم پاکستان ملک کے دیگرشہروں کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی شایان شان طریقے سے منایاگیاجس کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب ایف سی ہیڈکوارٹر پڑانگان میں ایف سی اسکول وکالج کے زیراہتمام ہوا جس کے مہمان خصوصی ایف سی سکائوٹس چمن کے کرنل خرم تھے اور ان کے ساتھ ساتھ ونگ کرنل سلیمان ،ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی ،ڈی پی او عطاء اللہ شاہ اور قبائلی رہنمائوں حاجی عبدالشکور خان اچکزئی ، حاجی خدائے میرخان اچکزئی ،حاجی فیض اللہ خان نورزئی ، حاجی نصیر احمدباچاخان ،ملک عبدالخالق ،حافظ ولی خان منصور ،چیمبرآف کامرس چمن کے صدر عمران خان کاکڑ احمدخیل حاجی محمدعیسیٰ خان اچکزئی ،اوردیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چمن سکائوٹس کرنل خرم نے کہاکہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہوئی جس میں ہمارے بڑوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اس ملک کیلئے انہوںنے سب کچھ قربان کیا یوم پاکستان ہمیں عہد تجدید کی یاد دلاتی ہیں جب قرار پاکستان پیش ہوا تو اس وقت کسی کے تصور میں نہیں تھا کہ مسلمان دنیا کیلئے ایک طاقتور ملک خطے میں وجود میں آئے گا آج الحمد اللہ ہمارے اکابرین کی قربانیاں ضائع نہیں ہوئی اور ہمیں ایک آزاد ایٹمی طاقت ملک میں سانس لے رہے ہیں تقریب میں مقررین نے مزیدکہاکہ پاکستان کو آزاد کرانے میں ہمارے بڑوں نے اپنا سب کچھ قربان کیا اور بے سر وسامانی کی کیفیت میں یہاں آئے اور اپنا سب کچھ قربان کیا اور ایک آزاد اسلامی ملک کا خواب دیکھا گیاتھا جو پاکستان کی صورت میں تعبیر ملی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے کہاکہ پاکستان کی دفاع کرناہم سب کی ذمہ داری ہیں اور اندرونی وبیرونی دشمن سے ہمارے سیکورٹی ادارے وفورسز صف آراء ہے جس کے بدولت ہمارے علاقوں میں امن قائم ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شکور خان غیبزئی ،ملک عبدالخالق اوردیگرنے کہاکہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی امن وامان کی صورتحال کو بہتر اندازمیں کنٹرول کررہے ہیں جبکہ ہمارے چند ورغلائے ہوئے نوجوان دوسروں کی آلہ کار بننے کی بجائے اپنے ملک کی ترقی میں قومی اداروں کاساتھ دیں پاکستان بیرونی دنیا کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے مگر انشاء اللہ پاکستان پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے ۔ تقریب میں پاک فوج کی جانب سے طالبعلموں کیلئے اسلحہ کا اسٹال لگایاگیاتھا جس میں اسکولوں کے طلباء نے دلچسپی لی اوراسلحہ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی ۔
[…] کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنےپر دوسرے روز بھی وڈھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ملازمین کا کہنا تھاکہ […]
[…] نگار) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پنجگور کے عبوری کمیٹی کے چیئرمین حسیب جاوید بلوچ کے […]