بالی ووڈ فلم ’کیساری‘ نے ریلیز کے دوسرے روزتک 17کروڑکا بزنس کر لیا

0 227

ممبئی بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار فلموں میں اپنے منفرد اور انوکھے کرداروں کی وجہ سے کافی مقبول رہتے ہیں اور اب وہ اپنی نئی فلم ’کیساری‘ حولدار ایشار سنگھ کے کردار ادا کرتے نظر آ ئے جو مداحوں نے خوب پسند کیا۔تفصیلات کے مطابق اکشے کمار اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’کیساری‘ گزشتہ روز ریلیز کردی گئی ۔ریلیز کے دوسرا روز فلم نے 17کروڑبھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کے ستارے اس وقت اپنے عروج پر ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ گزشتہ کئی سال سے سپر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں جب کہ ان کی گزشتہ پانچ فلمیں مسلسل 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہو ئیں جن میں ’ایئر لفٹ‘، ’ہاؤس فل 3‘ ،’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘، ’رستم‘ اور ’جولی ایل ایل بی ٹو‘ شامل ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’کیساری‘ کی کہانی سرگڑھی میں لڑی جانے والی جنگ کے گرد گھومتی ہے ۔خیال رہے کہ سرگڑھی کی جنگ برطانوی ہندوستان میں 18 ویں صدی کے اختتام پر پاکستانی علاقے نارتھ ویسٹ فرنٹیئر پوسٹ (این ڈبلیو ایف پی) حالیہ خیبرپختونخواہ صوبے میں سکھوں اور انگریزوں کے درمیان لڑی گئی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.