ایران سے آنے والے 150زائرین کو سخت سکیورٹی حصار میںقرنطینہ منتقل کر دیا گیا

0 175

فیصل آباد (این این آئی)ایران سے آنے والے 150زائرین کو سخت سکیورٹی حصار میں زرعی یو نیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ایدریکلچرل ریسرچ (پارس )قرنطینہ منتقل کر دیا گیا تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز ایران سے 7گاڑیوں پر مشتمل قا فلے جن میں 150سے زائد زا ئرین سوار تھے پاک آرمی پولیس ڈیفنس فورس پر مشتمل سخت سکیورٹی حسار میں جھنگ روڈ پر قائم زرعی یو نیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ایدریکلچرل ریسرچ سنٹر (پارس) منتقل کر دیا گیا ،پارس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تا کہ کو ئی بھی اس سنٹر سے با ہر نہ نکل سکے ۔ذرائع کے مطا بق تمام زائرین کو 14دن تک پارس سنٹر مین رکھا جائے گا ،یہاںان زا ئرین کے مکمل ٹیسٹ اور سکریننگ ہو نے کے بعد ان کو گھروں کو جا نے کی اجازت دی جا ئے گی اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو جنرل ہسپتال غلام محمد آباد جنرل ہسپتال آئسولیشن منتقل کر دیا جا ئیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.