شاہد خان آفریدی نے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی

2 201

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی۔ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، لوگوں کی مدد کریں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کریں،ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیا مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کیلئے سامان کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا ،جن کیلئے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم پر ذرا بھی مشکل وقت آتا ہے تو صاحب استطاعت طبقہ مارکیٹوں سے چیزیں خرید کر اپنے گھروں میں جمع کر لیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب غریب آدمی مارکیٹ جاتا ہے تو اسے ایک سینیٹائزر اور ماسک تک نہیں مل رہا کیونکہ ہم بڑے لوگوں نے یہ ساری چیزیں گھروں میں جمع کر لی ہیں۔

You might also like
2 Comments
  1. roosula says

    Erectile dysfunction can be highly embarrassing, leading to stress and even relationship issues cialis 5mg best price

  2. wahtavano says

    priligy price NO is synthesized in nonadrenergic, noncholinergic fashion by neuronal nitric oxide synthase nNOS in the cavernous nerves to initiate erection and by endothelial nitric oxide synthase eNOS in the endothelium to maintain erection during sexual stimulation Hurt et al 2002

Leave A Reply

Your email address will not be published.