براڈ شیٹ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش
براڈ شیٹ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش
اسلام آباد (وہب ڈیسک)براڈ شیٹ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی، جس کے بعد وزیراعظم نے رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید نے 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ میںغلط شخص کو کی گئی ادائیگی کو ریاست پاکستان کے
ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔رپورٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جاسکتا، براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں۔مشرف دور میں نیب نے بیرون ملک اثاثوں کی کھوج کے لیے براڈشیٹ سے معاہدہ کیا تھا۔