پاکستان کی تاریخ میں مارچ کا مہینہ بڑی اہمیت کا حامل ہے،میر شیر خان لہڑی

0 15

پاکستان کی تاریخ میں مارچ کا مہینہ بڑی اہمیت کا حامل ہے،میر شیر خان لہڑی

کوئٹہ (پ ر) معروف سیاسی ،سماجی، و قبائلی شخصیت میر شیر خان لہڑی نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے صدام مارکیٹ گاہی خان چوک پر ایک پروکارتقریب کا اہتمام کیا تقریب میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے میر شیر خان لہڑی کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مارچ کا مہینہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

23 مارچ وہ عظیم دن ہے،81سا ل قبل آ ج کے دن جنوبی ایشیاءکے مسلمانوں نے قائدا عظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاہور میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کیا اورقرار داد لاہورمنظور کی جسے بعد میں قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا،انہوں نے کہا کہ23 مارچ 1940ءکو شہر لاہور میں مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا اعلان کیا تھا۔ اور دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ہم ہندوستان میں مسلمانوں کے لئے ازاد خطوں کی جدوجہد کا

اعلان کرتے ہیں۔ اس تاریخی قرار داد کی رو سے ال انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس پورے غور و خوض سے اس نتیجے پر پہنچا کہ ہندوستان کے ائینی مستقبل سے متعلق صرف وہی تجویز قابل عمل اور قابل قبول ہو گی جو مندرجہ ذیل اصولوں پر مبنی ہو گی۔ یعنی موجودہ صوبائی سرحدوں میں ردوبدل کر کے ملک کی تقسیم اس طرح کی جائے کہ ان علاقوں میں ازاد ریاستیں قائم ہو سکیں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے یعنی ہندوستان کے شمال مغربی اور شمال مشرقی خطے میں جو علاقے شامل ہوں گے ان کو مکمل خود مختاری اور اقتدار اعلی حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو قرار داد کی منظوری کے بعد قیام پاکستان کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی تھی

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.