بلوچستان کی ابتداء اور انتہاء پرچم نبوی کی لپیٹ میں ہے، مولانا عبد الواسع

0 458

بلوچستان کی ابتداء اور انتہاء پرچم نبوی کی لپیٹ میں ہے، مولانا عبد الواسع

کو ئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع اور دیگر کا خطاب ممتاز قبائلی شخصیت حاجی عبد المنان خلجی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا کہ روایتی اور موسمی جماعتوں کا وقت گزر چکا ہے

عوام کی جمعیت جیسی نظریاتی جماعت میں شمولیت بابصیرت قیادت کی عوامی سیاست کی مقبولیت کی دلیل ہے جمعیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا حسین گلدستہ ہے تقریب سے صوبائی جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق حاجی عبد المنان خلجی حافظ مسعود احمد میر اسلم خان عمرانی

نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا عبد الخالق مری حاجی عین اللہ شمس حاجی رحمت اللہ کاکڑ مولانا منظور احمد مینگل مولانا محمد ایوب سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد حاجی قاسم خان خلجی شاکرخان ایڈووکیٹ مفتی محمد ابوبکر مولانا جمال الدین حافظ علاؤالدین سارنگ مفتی روزی خان بادیزئی میر فاروق لانگو میر

حشمت لہڑی ناصر مسیح بھی موجود تھے انہوں نے حاجی عبد المنان خلجی اور ان کی ساتھیوں کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی خطے کی موثر اور فیصلہ کن جماعت ہے بلوچستان کی ابتداء اور انتہاء پرچم نبوی کی لپیٹ میں ہے اس سے انکار کرنے والے سورج کو دوانگلیوں سے چھپانے کی کوشش نہ کریں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.