مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے کی تعیناتی

0 196

اسلام آباد(بیورو چیف)پاک فضائیہ کے تمام بیسز پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاو¿ں سے کیا گیا جن میں پاکستان اور مسلم امہ کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے کی تعیناتی کی تقریب منعقد کی گئی جہاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے

 

نے ستلج رینجرز کی جگہ مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک، اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر مین اور سویلین حضرات کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.