ریکوڈک منصوبہ سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائےگی ،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 374

کوئٹہ (خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ دشمن نوجوانوں کو ورغلا کر بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے لیکن ہم دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمنوں کے عزائم کوناکام بناکر عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاکر احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے، ریکوڈک منصوبہ گیم چینجر ہے جس سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی ،صوبے کے لوگ بدامنی ،غربت ،پسماندگی اور احساس محرومی کے دلدل سے نکل آئیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈ کی مناسبت سے

 

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراءسردارعبدالرحمن کھیتران ،حاجی محمدخان لہڑی ،نصیب اللہ مری ،مبین خان خلجی ،عبدالخالق ہزارہ ،کمانڈر 12کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ،چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا،سول و عسکری اعلیٰ حکام بھی موجود تھیں ۔میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ دشمن ہمارے نوجوانوں کو ورغلا کر صوبے کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتا رہا ہے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا سکیورٹی ہم صوبے کے حقوق و و سائل کے تحفظ اور حصول میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے ریکو ڈک منصوبے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں یہ منصوبہ دنیا بھر میں کسی بھی صوبے کے لیئے اتنی بڑی سرمایہ کاری اور منافع میں حصہ داری کی پہلی مثال ہے اس منصوبہ سے بلوچستان سرمایہ کاری کا گیٹ وے ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزرا کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا جنرل آفیسرز کمانڈنگ سول سوسائٹی کے نمائندوں طلبا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم آرمی چیف اور کور کمانڈر نے بلوچستان کو ریکو ڈک منصوبے میں زیادہ سے زیادہ حصہ دلوانے میں بھرپور کردار ادا کیا

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے وسائل کو یہاں کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاکر احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائیگا بلوچستان کو تعمیر و ترقی، امن وسلامتی اور سرمایہ کاری کا میدان بنایا جائے گا وزیراعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک دشمن قوتیں احساس محرومی کی آڑ میں ہمارے نوجوانوں کو اکساتی رہی ہیں ہماری اولین ترجیح ہے کہ اپنے وسائل کو ترقی دیں اور انہیں اپنے لوگوں کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کیلئے سیکورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ہر باشعور فرد اور حکومت کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ دیرپا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری دعائیں اور نیک خواہشات اپنی فورسز کے ساتھ ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ہم ہتھیار بھی اٹھا کر اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ہماری خواہش ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ بے پناہ وسائل کے ساتھ ساتھ ایک طویل ساحل بھی رکھتا ہے ہمارے وسائل اور نوجوان نسل ہمارے اثاثہ ہیں جن سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.