23 مارچ ایک عظیم دن ہے اسی دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی جس کے بدولت آج بھی ایک عظیم مملکت پاکستان میں آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، کمشنر رخشان ڈویژن
خاران(نصیب ریکی) یوم پاکستان کی مناسبت سے کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ نے پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی، ڈی آئی جی پولیس نزیر احمد کرد ودیگر شریک رہے، ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع خاران میں بھی یوم پاکستان کا تقریب ملی جوش وجذبے کے ساتھ منعقد ہوئی، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے کمشنر آفس خاران میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی، ڈی آئی جی پولیس رخشان نزیر احمد کرد کے ہمراہ پرچم کشائی کی، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، خاران یوم پاکستان تقریب میں سرکاری آفیسران سمیت مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں اور علاقائی عمائدین شریک رہے، یوم پاکستان تقریب سے کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ایک عظیم دن ہے اسی دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی جس کے بدولت آج بھی ایک عظیم مملکت پاکستان میں آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ہمیں اپنے عظیم مملکت کی قدر کرنا چاہیے،