عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان قتل کاڈرامہ رچارہاہے،حافظ حمداللہ

0 236

عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان قتل کاڈرامہ رچارہاہے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تر جمان و جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنمائ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان قتل کاڈرامہ رچارہاہے، ٹوپی ڈراموں کا مقصد ریاست کو بدنام اور امریکہ واسرائیل کی ہمدردی وصول کرنا ہے ، ریلی کی قیادت کرتے ہوئے میک اپ لگانا اور عدالت جاتے ہوئے برقع پہننا باعث شرم ہے۔اپنے

 

جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نیازی صاحب سیاست دان نہیں کامیڈین ہیں ، قوم اس کی اداکاری جان چکی ہے۔اس کی کوشش ہے کہ وہ قوم کو ایک بار پھر دھوکہ دے کرآئندہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرے۔مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ خان صاحب نے پہلے 4نامعلوم افراد پر قتل کا الزام لگایا جس کے بارے انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کی، پھر شہباز شریف رانا ثنااللہ اور

 

ہیری ڈرٹی نامی شخص پرالزام لگایااس کے بعد آصف زرداری پر اور آئی جی پولیس اسلام آباد اور پنجاب پرقتل کا الزام لگایا، وہ قوم کو بتائیں کہ ان میں سچ کیاہے اور جھوٹ کیا ہے؟۔مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ ریکارڈشدہ ویڈیو اور جن پر نیازی نے قتل کا الزام لگایا ثبوتوں کے ساتھ عدالت کو پیش کریں۔اسے پولیس اور فوج سیکورٹی پر اعتماد نہیں پھر زلمی خلیل زاد سے کیوں سیکورٹی نہیں لیتے؟عمران خان پاکستان کی سیاست میں ایک مکار اور جھوٹا کردار ثابت ہوچکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.