امریکی بحری جہازوں کو تباہ کر دیں گے، ایران

0 129

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے دھمکی دی ہے کہ خلیج فارس میں ایرانی بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے امریکی جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بیان سرکاری ٹیلی وڑن پر جمعرات کو نشرکردہ اپنے ایک انٹرویو میں دیا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحری جہازوں کو ہراساں کرنے والے ایرانی جہازوں کو تباہ کر دیا جائے۔ تاہم بعد ازاں ایک اور بیان میں انہوں نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ وہ تصادم یا ممکنہ خطرے کی صورت میں بحریہ کے پروٹوکال میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.