کراچی، دکانیں کھولنے کا کیس، تمام تاجروں کی درخواست ضمانت مسترد

0 169

کراچی : کراچی کی آئرن مارکیٹ اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کو دکانیں کھولنا مہنگا پڑ گیا، مقامی عدالت نے تاجروں کو 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔ نیپیئر پولیس نے گرفتار تاجر رہنما حماد پونا والا اور دیگر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی، تشدد اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.