پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 144 اموات، ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ

0 9

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 144 اموات، ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران مزید 144 افراد چل بسے جس کے بعد اب تک کی اموات کی تعداد16ہزار842ہوگئی ،ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح تقریبا گیارہ فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

(این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 870 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 144 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 685 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 818 ٹیسٹ کیئے گئے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.