آئین کی بالا دستی ہی سے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے، شہباز شریف
آئین کی بالا دستی ہی سے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے، شہباز شریف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین کی بالا دستی ہی سے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ جنہو ں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے
معاملات زیر بحث آئے ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی بالا دستی ہی سے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کی فلاح کے لیئے ہم سب کو مل کے کام کرنا ہوگا .۔ محسن شاہنواز رانجھا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت میں ترقی کی وہی رفتار نظر آے گی جو انکی زیر قیادت پنجاب میں دیکھی گئی
[…] پاکستان نے کرتارپور راہداری کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا سختی سے مسترد کردیا […]