پنجاب کے نئے وزیراعلی کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
پنجاب کے نئے وزیراعلی کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
لاہور: پنجاب کے نئے وزیراعلی کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔ چئیرمین سینیٹ حمزہ شہباز سے وزیراعلی پنجاب کا حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے نئے وزیراعلی حمزہ شہباز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعلی پنجاب سے حلف لیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلی پنجاب سے حلف لینے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ایڈوائس دی تھی۔ حلف کے معاملے پر صدرمملکت آئینی طورپروزیراعظم سے ایڈوائس لینے کے پابند ہیں۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے وزیراعلی سے حلف لینے سے معذرت کے بعد عدالتی حکم پروزیراعظم شہبازشریف نے صدر عارف علوی کو ایڈوائس بھیجی تھی۔
لاہورہائیکورٹ نے نئے وزیراعلی پنجاب سے حلف لینے کے لئے کسی کو نمائندہ مقررکرنے کا حکم دیا تھا۔