کوئٹہ میں آن لائن شاپننگ کے ذریعے فراڈ کا سلسلہ جاری، شہریوں کا کاروائی کا مطالبہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ میں فیس بک انسٹا گرام اور وٹس ایپ پر مختلف برانڈ کی مہنگے داموں اور دیدہ زیب اشیاءملبوسات اسپورٹس شوز جیولری اور دیگر گھریلو اشیاءدکھا کر مہنگے دام وصول کرکے ڈیلوری (پارسل فراہمی)کے وقت ناقص اورکسٹمرز کی جانب سے مطلوبہ آرڈر سے ہٹ کر غیر معیاری اور سستی برانڈ کی اشیاءفراہم کرکے شہریوں کا لوٹنے کا سلسلہ جاری۔
کوئٹہ میں شہری اپنا پارسل کھولنے کے بعد فوری طور پر ڈیلوری بوائے کو ڈھونڈنے نکلتے ہیں مگر انہیں افسوس کے سوا کچھ نہیں ملتا ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز فیس بکس، انسٹا گرام ، گرام اور واٹس ایپ پر شہریوں سے مختلف برانڈ کے شوز جیولری اور ملبوسات کے آرڈر وصول کئے جاتے ہیں اور مہنگی اشیاءکی رقم مختلف ذرائع سے منگوائی جاتی ہے کا مطلوبہ آرڈر پر گھر یا دفتر آنیوالے ڈلوری بوائے کو رقم ادا کرنے کا پابند کیا جا تا ہے
مگر جب شہری اپنے آرڈر پر ملنے والے پارسل کو کھولتے ہیں تو اس میں انتہائی غیر معیاری اور فراڈ پر مبنی اشیائ نکلتی ہیں اور اس منظم فراڈ کے کاروبار میں متعدد سوشل میڈیا کے پیجز ملوث ہیں جو کوئٹہ میں شریف شہریوں سے ایک منظم انداز میں لوٹ مار میں ملوث ہیں اس حوالے گزشتہ دنوں ایک واقعہ پیش آیا جب نوجوان نے ایک انسٹا گرام پر برانڈڈ اشیاءفروخت کرنیوالی کمپنی کے پیج پر دکھائے جانیوالے تین ہزار روپے کے اسپورٹس شوز کا آرڈر دیا تو دوسرے ہی دن کوئٹہ کی ایک معروف کورئر کمپنی نے دلوری بوائے نے پارسل مزکورہ شخص کے حوالے کرکے تین ہزار روپے وصول کئے اور چلتا بنا جب نوجوان نے گھر لاکر پارسل کھولا تو اس میں انتہائی ناقص شوز ڈالے گئے تھے جن کی بمشکل قیمت چار سو روپے ہوگی جب مزکورہ شخص نے دوبارہ انسٹا گرام پر موجود نمبر پر رابطہ کرکے شکات درج کرائی تو کمپنی نے شکایت کنندہ کا نمبر بلاک کردیا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس طرح کی نوسر بازی کا نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو کوئٹہ میں کوریئر سروسز کے ذریعے لوٹنے والوں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے