بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان اس کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں میجر جنرل کمال انور چوہدری

0 348

بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان اس کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوہدری

گرلز کیڈٹ کالج تربت کے لیڈی کیڈٹس کے بیچ نے اپنی فیکلٹی ممبران کے ہمراہ ہیڈ کوارٹر ایف سی ساؤتھ کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر مکران بھی موجود تھے۔
آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوہدری نے طالبات اور فیکلٹی ممبران کا ایف سی ہیڈ کوارٹر آمد پر استقبال کیا۔
طالبات و فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوہدری نے کہا کہ تربت میں معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی میں گرلز کیڈٹ کالج تربت کا کردار نمایاں ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بلاشبہ بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ باصلاحیت اور محنتی ہیں۔ طلبہ کو قومی یگانگت اور ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور صوبے اور ملک کی قیادت کے لیے آگے آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک آرمی اور فرنٹیئر کور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ حتی الامکان دیگر فلاحی کاموں پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے . آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چودھری نے کہا کہ ایف سی بلوچستان میں مقامی نوجوانوں بالخصوص خواتین کی شمولیت بہت خوش کن بات ہے۔
آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوہدری نے کہا کہ بلوچستان کو قدرت نے بے پناہ خوبصورتی اور نعمتوں سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے نوجوان جدید تعلیم یافتہ ہو کر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
طالبات اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مکران نے کہا کہ طالبات پاکستان اور بلوچستان کے مستقبل کی معمار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبات تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ کر نمایاں مقام حاصل کریں۔
طالبات اور فیکلٹی ممبران کو ایف ایم ریڈیو اسٹیشن اور یاد گار شہدا کا بھی دورہ کرایا گیا۔
بعدازاں آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوہدری کی جانب سے طالبات اور فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں افطاری کا بھی بندوبست کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.