ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں،ضیا ءلانگو

0 278

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے قلات خالق آباد کے متعلقہ حکام کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیںان منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ ان منصوبوں میں قومی وسائل استعمال ہوتے ہیں

عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، کسی کو منصوبوں میں بے قاعدگی یا بے ضابطگی نہیں کرنے دیں گے ڈلیو ر کرنے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے اور عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کی بازپرس ہوگی تساہل اور کرپشن قطعاً برداشت نہیں کروں گا کرپشن کے بارے میں زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی وزیر داخلہ نے  قلات کے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری

فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں کی جواب طلبی ہوگی فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام ضروری ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.