سی اینڈ ڈبلیو کے ماتحت منصوبوں میں تعمیراتی کاموں کے میعار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا ، عارف محمد حسنی
نوشکی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے نوشکی شہر کے لیے منظور شدہ اسپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کے ماتحت منصوبوں
میں تعمیراتی کاموں کے میعار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا لہٰذا اس حوالے سے وہ بذاتِ خود ان اہم منصوبوں میں تعمیراتی کاموں کا نہ صرف جائزہ لیتے رہیں گے بلکہ کسی بھی جگہ ناقص میٹریل کے استعمال سمیت کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت
سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، صوبائی وزیر نے کہا کہ ابتداہی طور پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ذاتی کاوشوں کی بدولت اسپورٹس کمپلیکس کے لیے فنڈز کی منظوری ممکن ہوئی بعد میں کھیلوں کے مختلف شعبوں کی تعمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز میں اضافہ کیا گیا