حکمرانوں میں ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے،عبدالشاکر خان کاکڑ ایڈووکیٹ
کوئٹہ (پ ر ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوباہی معاون قانونی و ائینی امور عبدالشاکر خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے حکمرانوں میں ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے سوائے خوشنما نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے
موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار سرکار نے تبدیلی نہیں تباہی لائی نوجوان نسل بے روزگاری سے دوچار ہیں ملک میں بے روزگاری سب سے بڑی چیلنج ہے لیکن موجودہ حکومت کو بے روزگاری کی خاتمے سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بےروزگار کی خاتمے اور معاشی نظام کے مضبوطی کے لئے کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے اس نا اہل حکمرانوں کا مستعفی ہونا ضروری ہے تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے موجودہ نااہل حکومت کے پاس کوئی جامع پالیسی نہیں ہے مہنگائی کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے