میرعبدالقدوس بزنجو نے بطور پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی کے 7ارکان کو نوٹسز جاری کردیئے

3 221

میرعبدالقدوس بزنجو نے بطور پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی کے 7ارکان کو نوٹسز جاری کردئےے

کوئٹہ (آن لائن )تحریک عدم اعتماد ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بطور پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی کے 7ارکان کو نوٹسز جاری کردئےے وضاحت نہ دینے پر مذکورہ ارکان کے خلاف آرٹیکل 63Aکے تحت کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ گزشتہ روز روزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے 7 اراکین جام کمال میرظہوربلیدی ،عارف محمدحسنی ،میرسلیم کھوسہ ،میٹھا خان کاکڑ،نوابزادہ طارق مگسی ،سردارسرفراز چاکر ڈومکی کو نوٹس جاری کردئےے ہیں جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ 14اراکین کو اسمبلی کے دستخطوں سے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے

 

خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس صوبائی اسمبلی سیکرٹری میں جمع کرایا گیا ہے جس میں آپ کا نام اور دستخط بھی ثبت ہے یہ کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت پارلیمانی لیڈر میر عبدالقدوس بزنجو مورخہ 22مئی کو منعقد ہوا جس میں16اراکین اسمبلی بشمول پارلیمانی لیڈر نے شرکت کی اجلاس میں میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت بطور پارلیمان ی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھرپور اعتماد کااظہار کیا گیا یہ کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے چند ارکان جن میں آپ بھی شامل ہیں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے مجوزہ نوٹس پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیا اور اسے عوامی مفاد اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 63-Aاور حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کئے گئے فیصلے (کاپی منسلک ہے ) کے خلاف قرار دیا گیا یہ کہ پارلیمانی پارٹی نے شرکت رائے اور اجلاس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس عمل کی مذمت کی

You might also like
3 Comments
  1. […] عبدالقدوس بزنجو اور ضیاءلانگو نے آئی جی پولیس بلوچستان کو گریڈ 22کا رینکس لگادیئے […]

  2. […] عوامی نوعیت کے منصوبوں سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا کر صوبے کو تاریکیوں میں دھکیلا جارہا ہے،سلیم کھوسہ […]

  3. […] پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.