25مئی کو لانگ مارچ ہوگا نہ شاٹ مارچ ،کوئیک مارچ ہوگا ،حافظ حمداللہ

0 345

25مئی کو لانگ مارچ ہوگا نہ شاٹ مارچ ،کوئیک مارچ ہوگا ،حافظ حمداللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 25مئی کو لانگ مارچ ہوگا نہ شاٹ مارچ بلکہ کوئیک مارچ ہوگا ،لانگ مارچ آزاد پاکستان کےلئے نہیں ،کرسی دلاو اور گوگی بچاوءمارچ ہے ،جہاد مارچ کے نام پر فساد مارچ کرنے والا فسادی ٹولہ قوم کو ورغلانا چارہا ہے۔ اپنے بیان میں حافظ

 

حمد اللہ نے کہاکہ کل تک نیوٹرل کوجانورکہنے والے آج نیوٹرل کونیوٹرل رہنے کا بھاشن دے رہے ہیں ،عمران نیازی نےایک بار پھریوٹرن لےلیا یوٹرن جھوٹ کادوسرا نام ہے ،عمران نیازی کاویڑن تباہی بربادی اورخطرناک سونامی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کامستقبل تباہی اور بربادی کے حوالے کسی صورت نہیں کریں گے ،عمران نیازی نے چارسالہ دورحکومت میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ اب ملک میں انتشار اورخانہ جنگی پیداکرناچاہتاہے ،ملک میں الیکشن کافیصلہ عمران نیازی نہیں اتحادی حکومت کریگی ۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن حکومت عدالت اور ریاست عمران نیازی کےبلیک میلنگ میں نہیں آئینگے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.