ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹ خور مافیاء کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری
اوتھل ( رپورٹ /حنیف چنہ ) ڈاٸریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازٸی کی خصوصی ہدایت پر زونل ڈاٸریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی قلات زون سجاد علی بلوچ کی نگرانی میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سےلسبیلہ کے صدرمقام اوتھل سمیت لسبیلہ کے تمام شہر میں دودھ شاپس ودیگر اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ خور مافیاء کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہےگا۔ شہر میں دودھ فروخت کرنےوالوں اور کولڈڈرنک شاپس پر زونل ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع میں اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ زونل ڈاٸریکٹر فوڈ اتھارٹی قلات زون کے سجاد علی بلوچ کے مطابق اوتھل میں فوڈ سیفٹی کے ٹیم نے کینٹینس ،دودھ شاپس، کولڈ سٹوریج کا معائنہ کرتے ہوئے فوڈاتھارٹی سیفٹی ٹیم نے کاروائی کے دوران لسبیلہ یونیورسٹی کی ایک کینٹین سیل جبکہ دو پر بھاری جرمانے کیئے، مضر صحت خوراکی اشیاء فروخت کرنے پرکینٹین دکاندار مالکان کے خلاف مسلسل قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔فوڈ اتھارٹی آفیسر سجاد علی بلوچ کے مطابق شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ،قلات ڈویژن فوڈ سیفٹی اتھارٹی ٹیم نے لسبیلہ یونیورسٹی کنٹینوں سمیت ڈی ،سی آفس اوتھل،کنٹین کا بھی معائنہ کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لسبیلہ یونیورسٹی کی ایک کینٹین سیل کئے جبکہ دوپر بھاری جرمانہ کیا، جبکہ شہر میں موجود دودھ شاپس سے دودھ کے سمپل لیب ٹسٹ کے نمونے لے کر چیک کئے گئے۔ غیرمعیاری دودھ نکلنے پر دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں پر بھاری ہزاروں روپئے جرمانے کئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے زونل ڈائریکٹر سجاد بلوچ مطابق ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ملاوٹ مافیاءکے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، اورکراچی سے حب آنے والے دودھ کی چیکنگ کی جائنگی۔ مضر صحت دودھ ہونے کی صورت میں ناکہ صرف دودھ کو ضائع کیا جائے گا بلکہ ان کے اوپر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازٸی کی خصوصی ہدایت پر لسبیلہ سمیت قلات ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح صحت عامہ کا تحفظ یقینی بنانا ہے، جس کے لئے صوبے بھر میں فورڈ اتھارٹی کی ٹیمز متحرک ہیں۔ زونل ڈاٸریکٹر قلات سجاد علی کا کہنا تھا کہ صوبے میں معیاری خوراک کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے فوڈ اتھارٹی آپریشنز کے ساتھ ساتھ اگاہی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ شہرمیں غیرمعیاری فوڈ کے استعمال سے شہریوں کی صحت پر غلط اثرات سے بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں شہریوں کی صحت محکمہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کی اولین ترجیح ہے انکے ہمراہ فوڈ سیفٹی آفیسر ڈاکٹر سلیم الحق فوڈ سیفٹی آفیسر قلات زون ریاض علی لیب اینالسٹ ایازعلی فورڈ سیفٹی آفیسر موباٸل لیب ڈاکٹر مسعود احمد بھی تھے