معروف اسلامک اسکالر نور حسین افضل کا پاکستانی اسکول العین کا دورہ
دبئی (نمائندہ خصوصی)معروف اسلامک اسکالر، مصنف اور کالم نویس مفتی نور حسین افضل نے پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول العین کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالرشید بنگش سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔ اور پرنسپل کے ہمراہ اسکول کے مختلف مقامات کو دیکھنے کا موقع ملا۔ بلاشبہ ڈاکٹر صاحب ایک نفیس شخصیت ، ملنسار اور وسیع مطالعہ کی حامل شخصیت ہیں، ان کی قیادت میں اسکول پاکستانی کمیونٹی کے لیے گراں اور قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ ہم اسکول کو توسیع دینا چاہ رہے ہیں اور ہمارے پاس جگہ بھی وافر موجود ہے اور نقشہ بھی میونسپلٹی سے منظور ہے، اگر کوئی انویسٹر یہاں انویسٹ کرنا چاہے تو اس سے پاکستانی کمیونٹی کو بھی فائدہ ہوگا اور انویسٹر کو بھی۔