بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے، ترجمان پاک فوج

0 70

بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اس خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔ الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی رات ہونے والی فضائی جنگ میں پاکستان کی تکنیکی برتری اور پیشہ ورانہ مہارت پوری دنیا نے دیکھی، جو آئندہ دہائیوں تک جنگی اداروں میں بطور مثال پڑھائی جائے گی۔

اہم نکات:
پاکستان نے اپنی مکمل فوجی طاقت تاحال استعمال نہیں کی، بڑی فوجی قوت دہشتگردی کے خلاف اندرونِ ملک مصروف ہے۔

بھارت نے پلوامہ جیسے واقعات میں جھوٹے بیانیے گھڑ کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، لیکن آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

بھارت کا میڈیا اور ریاست خود جھوٹ پر مبنی معلومات کی جنگ میں مصروف ہیں، جبکہ پاکستان سچائی پر کھڑا ہے۔

بھارت نے حال ہی میں پاکستان پر گولڈن ٹیمپل پر حملے کا الزام لگایا جو کہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ پاکستان اقلیتوں کے مقدس مقامات کا محافظ ہے۔

پاک فوج، فضائیہ، نیوی، عوام اور سیاسی قیادت نے دشمن کے خلاف “بنیان المرصوص” جیسی آہنی دیوار قائم کی۔

جے ایف-17 تھنڈر، جے-10سی، فتح 1 و 2 میزائلز پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی کی علامت ہیں۔

پاکستان نے کسی صحافی کو جیل میں نہیں ڈالا، جبکہ بھارت میں آزادی اظہار پر مکمل پابندیاں ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.