آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے، صدر آصف زرداری

0 55

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے، صدر آصف زرداری

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی تعاون پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بات انہوں نے جہاد اظہور کی قیادت میں آئی ایم ایف کے وفد سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری نے کہا:

“آئی ایم ایف کی معاونت سے پاکستان میں معاشی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔”

انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاشی اصلاحات کے تسلسل سے ملک کو دیرپا استحکام حاصل ہو گا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے جاری پروگرام درست سمت میں گامزن ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہا جا رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.