پاکستان سے شکست کا غصہ بھارت مٹھائیوں پر نکالنے لگا

0 72

پاکستان کے ہاتھوں حالیہ فوجی شکست کے بعد بھارت نے اپنی مایوسی کا اظہار ایک انوکھے انداز میں کیا ہے — اب مٹھائیوں سے بھی “پاک” کا لفظ ہٹا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ملک کی معروف مٹھائیاں ’میسو پاک‘ اور ’موتی پاک‘ اب ’میسو شری‘ اور ’موتی شری‘ کے ناموں سے فروخت کی جائیں گی۔ اس تبدیلی کا فیصلہ اُس وقت کیا گیا جب پاکستان نے بھارت کے حملے کا منہ توڑ جواب دے کر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے اپنی عسکری برتری ثابت کی۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد کشمیر سمیت پانچ مقامات پر حملہ کیا، جسے اُس نے ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا۔ تاہم پاکستان نے اس جارحیت کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو سخت نقصان پہنچایا۔

بھارت کے اس اقدام پر ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔ بھارتیوں کا کہنا ہے کہ فوجی ناکامیوں کا بدلہ مٹھائیوں کے ناموں سے لینا ’’کمزور ذہنیت‘‘ کی علامت ہے۔ پاکستانی صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ:”نام بدل لینے سے حقیقت نہیں بدلتی۔”ماہرین کے مطابق، ایسے غیر سنجیدہ اقدامات سے بھارت کی شکست کی شدت واضح ہو رہی ہے اور یہ عمل بین الاقوامی سطح پر “ذہنی پسماندگی” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.