ماہانہ 50 ہزار سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے خوشخبری

0 321

ماہانہ 50 ہزار سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: ماہانہ 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والے افراد کے لیے آئندہ بجٹ میں انکم ٹیکس میں ریلیف ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری بجٹ مذاکرات کے آخری مرحلے میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں رعایت دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کی ہدایات جاری کی ہیں، کیونکہ اس مالی سال میں اس طبقے سے توقع سے زیادہ ٹیکس وصول ہوا ہے۔ اس بنیاد پر آئندہ بجٹ میں تمام تنخواہ سلیبز پر تقریباً 2.5 فیصد تک ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سالانہ آمدن کی حد جو اب 6 لاکھ روپے ہے، اسے بڑھا کر 10 لاکھ روپے تک کرنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ماہانہ تقریباً 83 ہزار روپے تک کی آمدنی پر انکم ٹیکس معاف کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، ماہانہ ایک لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد، ایک لاکھ 83 ہزار روپے تک کی تنخواہ پر 15 فیصد کی بجائے 12.5 فیصد، دو لاکھ 67 ہزار روپے پر 25 فیصد کی بجائے 22.5 فیصد، اور تین لاکھ 33 ہزار روپے تک کی تنخواہ پر 30 فیصد کی بجائے 27.5 فیصد انکم ٹیکس لگنے کا امکان ہے۔

آئندہ بجٹ میں یہ ریلیف آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کے بعد حتمی شکل اختیار کرے گا۔

اسی طرح، کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بھی انکم ٹیکس کی شرح میں 2.5 فیصد کمی کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ وزیراعظم نے سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی بھی ہدایت دی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.